اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے سے مسلمانوں کی سربلندی

   

عیدگاہ شمس آباد میں مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری کا خطاب
شمس آباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عیدگاہ شمس آباد میں عید الفطر کی نماز مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی ۔ مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری امام و خطیب عیدگاہ شمس آباد نے اپنی مخاطبت میں رمضان المبارک کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ رمضان میں جس طرح مسلمانوں نے پنجوقتہ نمازوں کی پابندی کی اور قرآن شریف کی تلاوت میں مشغول رہے اس طرح پورے سال نمازوں کی پابندی اور قرآن شریف کی تلاوت کرتے رہے جس سے مسلمانوں کی دنیا بھر میں سربلندی ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عبادت کرنے کے لیے پیدا کیا لیکن انسان عبادت کو ہی بھول گیا ۔ رمضان کے بعد تمام مساجد ویران ہورہے ہیں ۔ مسجدوں کو آباد رکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ عیدگاہ شمس آباد میں نماز کے لیے آئندہ رمضان تک جگہ ناکافی ہوگی ۔ اس سال پوری عیدگاہ بھر چکی تھی ۔ شمس آباد میونسپل کی جانب سے صفائی کے انتظامات کئے گئے ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے بہترین انتظامات کئے ۔ بابا سپلائنگ کمپنی اور عزیز سپلائنگ کمپنی کی جانب سے مفت شامیانے نصب کئے گئے تھے ۔ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ ، راچا ملا سدیشور ، راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن اسٹیٹ کنوینر محمد شمس الدین سینئیر کانگریس لیڈر ، محمد تاج بابا ، نمائندہ کونسلر نے عید الفطر کے موقع پر مسلمان بھائیوں کو مبارکباد پیش کی ۔۔