اسلام آباد خود کش بم حملے کے ملزمین گرفتار

   

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے منگل کو بتایا کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کے کیس میں چار سے پانچ ملزمین اور ان کے ہیلنڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جمعے کی دوپہر سیکٹر آئی ٹین فور میں ایک ٹیکسی میں خودکش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جان سے گیا جب کہ چار زخمی ہوئے تھے۔پولیس ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے دوران چیکنگ ہو رہی تھی، جب پولیس جوانوں نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے مزید بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والی ٹیکسی کا ڈرائیور بے گناہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیو کو ملزمین نے ہائر کیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین کرم ایجنسی سے چلے تھے اور راولپنڈی میں آ کر ٹھہرے تھے۔