اسلام میں ہلاکت خیز ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری او ران کا استعمال حرام ہے: آیت اللہ خامنہ ای

,

   

تہران: ایران کے لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلام میں ہلاکت خیز جوہری ہتھیاروں کی تیاری او ران کا استعمال حرام ہے کیونکہ ایسے ہتھیاروں سے بڑے پیمانے پر معصوم لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں اور جس کے اثرات نسلوں تک جاری رہتے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران کے لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے یا ا سکے استعمال کی خواہش ظاہر نہیں کی۔

جوہری ہتھیاروں کی تیاری او راستعمال اسلام میں منع ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایٹمی اسلحہ تیار کرنا او ر اس کی ذخیرہ اندوزی کرنا اسلام میں حرام ہے۔ ایران کے پاس جوہری ٹیکنالوجی تو ہے لیکن اس نے خود کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے ہمیشہ دور رکھا ہے۔واضح رہے کہ ایران کو جوہری ہتھیارو ں کی تیاری سے روکنے کیلئے عالمی قوتوں ان میں امریکہ ’برطانیہ‘ فرانس‘ جرمنی‘ چین اور روس شامل ہیں نے ایران سے 2015ء میں جوہری معاہدہ کیا تھا۔ ایران ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے الزامات کومسترد کرتا آیا ہے تاہم امریکہ نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا الزام عائد کرتے ہوئے 2018ء میں معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔