تصرف بل مباحث کے بعد ندائی ووٹ سے منظور
حیدرآباد۔15 مارچ(سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2022-23 کو تصرف بل کی منظوری کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔اسپیکر اسمبلی مسٹر پوچارم سرینواس نے تصرف بل پر مباحث اور چیف منسٹر کی جانب سے جواب دیئے جانے کے ساتھ ہی ندائی ووٹ کے ذریعہ تصرف بل کی منظوری اور اسمبلی کے اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔تصرف بل پر مباحث کے دوران تلنگانہ راشٹر سمیتی ارکان اسمبلی کے علاوہ قائد اپوزیشن اکبر الدین اویسی ‘ ملو بھٹی وکراماک فلور لیڈر کانگریس پارٹی کے علاوہ دیگر نے حصہ لیا اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور دیگر ریاستی وزراء نے تصرف بل پر مباحث کے دوران اٹھائے جانے والے سوالات کے جواب دیئے ۔تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس 2022-23کا 7مارچ کو بجٹ کی پیشکشی کے ساتھ آغاز ہوا تھا اور بجٹ کے علاوہ دیگر امور پر مباحث کئے گئے ۔اسمبلی اجلاس کے آخری دن ریاستی اسمبلی میں تصرف بل پر مباحث اور اس کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تصرف بل مباحث کے جواب کے دوران مباحث میں حصہ لینے والے ارکان کے سوالات کے جواب اور مسائل کے حل کا تیقن دیا۔م