اسمبلی کے باہر ایس پی اور کانگریس کااحتجاج

   

لکھنؤ:26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوم آئین کے موقع پر اترپردیش کے خصوصی اسمبلی اجلاس کا سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے بائیکاٹ کر کے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔سماج وادی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور اترپردیش کی حکومت مسلسل جمہوریت کا قتل کررہی ہیں۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے آئین کے تحفظ کی اپیل کی اور ملک شہریوں سے کہا کہ حکومت کا اصلی چہرہ اب دکھائی دے رہا ہے ۔