اسپین میں مرد وں اور عورتوں کی تنخواہوں میں فرق پر پابندی ، صنفی مساوات نافذ

   

میڈرڈ:یورپی ملک اسپین میں ملازمت کرنے والے مرد وں اور عورتوں کی تنخواہوں میں فرق پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ مساوی تنخواہ خے حق میں باقاعدہ قانون منظور کیا گیا ہے ۔ملک کی تمام کمپنیوں اور کارخانوں کو اس رخ پر ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ وہ یکساں تنخواہوں کا فریم ورک تیار کریں۔ملازمت کرنے والے مرد و زن کو الگ الگ نوعیت کی اور کم اور زیادہ تنخواہیں دینے والے اداروں پر 2 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم کا جرمانہ لگایا جائے گا۔اس سرکاری فیصلے کا کل اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج سے حکومت نے تنخواہوں یا اُجرت میں صنفی فرق پر پابندی لگا دی ہے ۔ یعنی مرد و خواتین کی تنخواہوں میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ ایک ہی طرح کی ملازمت یا مزدوری کرنے والی خواتین کو اب مردوں کے برابر کی آن ریکارڈ تنخواہ دی جائے گی۔