اسپیکر اسمبلی پرساد کمار کے خلاف الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

   

حیدرآباد۔/24 اپریل، ( سیاست نیوز) بی جے پی نے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی جی پرساد راؤ کے خلاف شکایت کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر پرساد راؤ نے 20 اپریل کو چیوڑلہ کے کانگریس امیدوار رنجیت ریڈی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ دستوری عہدہ پر برقرار رہتے ہوئے اسپیکر کیلئے موزوں نہیں ہے کہ وہ انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ اسپیکر کو سیاسی معاملات میں غیر جانبدار رہنا چاہیئے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں اسپیکر کا حصہ لینا انتخابی ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی ہے۔ اسپیکر کے خلاف کارروائی کی چیف الیکٹورل آفیسر سے اپیل کی گئی۔ بی جے پی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو بھی شکایت روانہ کی ہے۔1