اسپیکر اسمبلی کی چیف منسٹر سے ملاقات

   

چیف جسٹس سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے علحدہ ملاقاتیں
حیدرآباد۔/7 نومبر، ( سیاست نیوز) اسپیکر تلنگانہ اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ، سپریم کورٹ چیف جسٹس این وی رمنا اور چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ جسٹس ستیش چندر شرما سے ملاقات کرکے اپنی نواسی کی شادی کیلئے دعوت نامہ پیش کیا۔ اسپیکر نے ان تینوں شخصیتوں سے ان کی قیامگاہوں پر ملاقات کی اور ان کے ہمراہ افراد خاندان موجود تھے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی فارم ہاوز سے حیدرآباد واپسی کے بعد رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ نے اپنے فرزند کی شادی کیلئے دعوت نامہ پیش کیا تھا جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے آج صبح ملاقات کی۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ اس موقع پر موجود تھے۔ر