اسڑیلیا۔جہاد دیب قران پر حلف اٹھانے والے پہلے وزیربن گئے

,

   

دیب اپنے گھر والوں کے ساتھ اس وقت آسڑیلیائی ہجرت کی تھی جب وہ محض دوسال کے تھے
جہاد دیب جو بینک اسٹون سے منتخب ہونے والے نئے رکن ہیں نے ایک تاریخ رقم کی ہے کیونکہ وہ نیوساوتھ ویلس کے پہلے مسلم وزیر بن گئے ہیں۔

دیب جو لیک ایمب کے لئے سابق این ایس ڈبلیو اسٹیٹ رکن بھی ہیں نے جمعرات 6اپریل2023کے روز این ایس ڈبلیو گورنر مارگیٹ بیزلی کے روبرو قرآن پر حلف اٹھایاہے۔

دیب کو کسٹمر سروسیس اور ڈیجیٹل گورنمنٹ‘ ایمرجنسی خدمات اور یوتھ جسٹس کے قلمدان تفویض کئے گئے ہیں۔

حلف برداری تقریب کا یہ لمحہ منفرد تھا کیونکہ پہلی مرتبہ مذکورہ منسٹر نے این ایس ڈبلیو میں قرآن پر حلف لیاہے۔

لبنان میں پید ا ہونے والے دیب اپنے گھر والوں کے ساتھ اس وقت آسڑیلیائی ہجرت کی تھی جب وہ محض دوسال کے تھے۔

اپنے کیریر کی شروعات انہوں نے الا دڈولا ہائی اسکول سے کی اور بعد میں وہ پنچ باؤل ہائی اسکول کے پرنسپل بن گئے وہاں پر انہوں نے 2007اور 2017کے درمیان میں خدمات انجام دئے۔ آسڑیلیا کے باوقار ایوارڈ بھی انہیں 2013میں دیاگیاتھا