اسکولی بچوں کیلئے آن لائن کلاسیس کی مخالفت

   

کمشنر اسکولی تعلیم کو یادداشت
حیدرآباد۔ حیدرآباد اسکول پیرنٹس اسوسی ایشن نے آن لائن تعلیم اور فیس کی وصولی کے خلاف دفتر کمشنر و ڈائریکٹر اسکولی تعلیم سے نمائندگی کی اور کہا کہ خانگی اسکولس کی طرف سے شروع کی گئی آن لائن تعلیم سے طلبہ کی دماغی اور نفسیاتی صحت پر برا اثر پڑرہا ہے اور والدین پر مالیاتی بوجھ ڈالا جارہا ہے۔ اسوسی ایشن نے کہا کہ خانگی اسکولس صرف فیس بٹورنے کے لئے آن لائن کلاسیس چلا رہے ہیں۔