اشفاق احمد کو صدر ٹی یو ڈبلیو جے ایف منتخب ہونے پر تہنیت

   

نظام آباد :5؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اشفاق حمد خان ایڈیٹر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز کو صدر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ضلع نظام آباد منتخب کئے جانے پر کل دفتر روزنامہ نظام آباد مارننگ ٹائمز پر سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل کی قیادت میں بکثرت گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر گلپوشی کرنے والوں میںسید رحیم رئیل اسٹیٹ نرمل ، سید نصیر رئیل اسٹیٹ ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سابق ریاستی رکن اُردو اکیڈیمی شامل ہے ۔ اس موقع پر مسٹر اشفاق احمد خان نے کہا کہ وہ نہ صرف اُردو صحافیوں بلکہ اُردو داں طبقہ کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے تمام ہی افراد سے شکریہ ادا کیا۔