اعراس شریف

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ کی نگرانی میں اعراس شریف حضرت شیخ اکبر ابن عربی ؒ و حضرت سید سلطان محمود اللہ شاہ حسینیؒ اور حضرت کمال اللہ شاہ المعروف حضرت مچھلی والے شاہؒ 25 نومبر جمعہ مسجد کریم اللہ شاہ ، بعد نماز عشاء واقع بیگم بازار انعقاد عمل میں آئے گا ۔ بعد نماز عصر اجتماع بہ مزار حضرت مچھلی والے شاہ ؒ برائے فاتحہ پیشکشی چادر گل ، بعد ازیں اجتماع بہ مزار حضرت سید سلطان محمود اللہ شاہ حسینی ؒ ، بعد نماز مغرب بمسجد کریم اللہ شاہ ؒ واقع بیگم بازار اعلیٰ حضرت پیر غوثی شاہ ؒ اور حضرت مولانا پیر صحوی شاہؒ کی مزارات پر فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد ازاں محفل نعت و منقبت کے بعد مولانا غوثوی شاہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ 26 نومبر 10 بجے دن فورٹ ویو کالونی ، اپرپلی ، بیت النور میں ختم قرآن کے بعد نغمہ چشت سماع ہوگا ۔ 2 بجے نماز ظہر بہ جماعت ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ جنوبی ہند میں سلسلہ ابوالعلائیہ کے بانی و سرخیل بزرگ قدوۃ الواصلین حضرت پیر شاہ محمد قاسم المعروف بہ حضرت شیخ جی حالی قبلہ ابوالعلائی کا 206 واں عرس شریف بمقام مرکزی آستانہ ابوالعلائیہ اردو شریف بہ قیادت حضرت مولانا صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین ومتولی 29 ربیع الثانی 25 نومبر جمعہ بعد نماز مغرب صندل مالی کی خدمات انجام دے کر تقاریب عرس کا آغاز کریں گے۔ 30 ربیع الثانی 26 نومبر ہفتہ 7 تا 8 بجے صبح ختم قرآن شریف اور بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب محفل سماع و چراغاں منعقد ہوگی۔ یکم جمادی الاول 27 نومبر یکشنبہ کو بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب محفل سماع و قل شریف ہوکر تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آئے گا۔
جلسہ فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : جلسہ فیضان حضور غوث اعظم ؒ 24 نومبر بعد نماز مغرب تا عشاء کل ہند جمعیتہ المشائخ کے زیر اہتمام مسجد رضیہ ، روبرو فائر اسٹیشن پریس روڈ اکبر باغ میں مقرر ہے ۔ صدارت مولانا سید شاہ احمد نور اللہ حسنی حسینی قادری متولی و سجادہ نشین آستانہ ٹیکمال و صدر کل ہند جمعیتہ المشائخ کریں گے ۔ قرات کلام پاک کے بعد ڈاکٹر عمر علی فاروقی صوفیانی ، جناب محمد منیر الدین صوفیانی ، جناب محمد نذر صوفیانی وغیرہ ہدیہ نعت و منقبت پیش کریں گے ۔ جس کے بعد صدر جلسہ کے علاوہ مولانا حافظ محمد وجیہ اللہ سبحانی ، حافظ سید شاہ مرتضی علی صوفی حیدر قادری ، مولانا سید شاہ مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری و دیگر مشائخ و علماء کے خطابات ہوں گے ۔ محمد صلاح الدین نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر 24 نومبر ایک بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں جلسہ سیرت حضرت غوث اعظم دستگیر ؒ ، حمدیہ نعتیہ اور منقبتی مشاعرہ ہوگا ۔ مولانا سراج مدنی نظامت کریں گے ۔۔
ماہانہ فاتحہ برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ 25 نومبر طاہر گلشن نواب عمر خاں کالونی قادر باغ میں حضرت الحاج محمد عبدالستار چاند قریشی مرزائی کی زیر سرپرستی مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی محترمہ سیدہ بلقیس جہاں کریں گی ۔ عصر تا مغرب مجلس درود شریف مغرب تا عشاء تلاوت کلام پاک اور یسین شریف کی تلاوگ ہوگی ۔ جس میں خواتین و طالبات کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔۔