اعراس شریف

   

حیدرآباد۔/10 ڈسمبر، ( راست ) عرس شریف حضرت سید شاہ بدیع الدین قطب المدار المعروف شہنشاہ حضرت زندہ شاہ مدار کا عرس شریف 16 جمادی المدار تا 18 جمادی المدار مقرر ہے۔ مراسم عرس و دھمال متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے۔ 16 جمادی المدار بعد نماز عصر صندل مبارک خانقاہ عالیہ مداریہ طبقات میر چوک پرانی حویلی سے برآمد ہوکر آستانہ حضرت زندہ شاہ مدار پہنچے گا۔ مراسم صندل مالی و فاتحہ خوانی اور سلام بارگاہ رحمت اللعالمین و بارگاہ مدارالعالمین میں پیش کیا جائے گا۔ متولی و سجادہ نشین دعا کریں گے۔12 ڈسمبر بروز پیر بعد نماز عصر جلوس صندل مبارک گلشن مدار شمشیر گنج سے برآمد ہوکر براہ آستانہ حضرت زندہ شاہ مدار چار کمان پہنچے گا جہاں مراسم صندل مالی انجام دی جائے گی۔ محفل کا آغاز قرأت کلام پاک قاری ثناء اللہ حقانی و قادری سے ہوگا۔ ڈاکٹر بشیر احمد خورشید قادری الملتانی ہدیہ نعت و منقبت حضور خیرالانام و بارگاہ مدارالعالمین میں پیش کریں گے۔ صندل مالی کی رسم متولی و سجادہ نشین انجام دیں گے اور قدر قدرت حضور نظام میر برکت علی خاں بہادر آصف جاہ ثامن کی سلامتی کی چومک روشن کی جائے گی۔
٭٭ شیخ دکن حضرت حبیب جعفر بن احمد بن عیدروس العیدروس ؒ عرس شریف کے مراسم کا زیرنگرانی حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر بن احمد العیدروس 11 ڈسمبر بروز اتوار آغاز عمل میں آئے گا ، بعد نماز عصر درگاہ خطۂ صالحین میں حضرت حبیب مجتبیٰ قصیدہ بردہ شریف ، صندل مالی و دیگر تقریبات کی نگرانی کریں گے۔ محفل سماع و چراغاںمیں قصیدہ بردہ اور محفل سماع ، 12ڈسمبر بروز پیر کو بعد نماز مغرب آستانۂ عیدروسیہ ، خطہ صالحین دارالسلام روڈ ، نامپلی میں انعقاد عمل میں آئے گا ۔ نگران محفل حضرت حبیب مجتبیٰ بن جعفر العیدروس کی دعاء پر مراسم عرس کا اختتام عمل میں آئے گا ۔