اعظم خان نے کہاکہ ’سونچ رہاہوں میں کیوں نفرت کی کشتی بن گیا‘

,

   

رام پور۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان جو جمعہ کے روز سیتا پورجیل سے ایک مبینہ چوری کے معاملے میں سیتا پورجیل سے رہاہوئے ہیں نے کہاکہ وہ سونچ رہے ہیں کہ نفرت کا کشتی وہ کیوں بن گئے ہیں۔

خان کی درخواست ضمانت پر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں تاخیر پر مذکورہ سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کو ”انصاف کے ساتھ فریب“ قراردیاتھا۔

غیر قانونی طریقے سے اراضی رکھنے سے متعلق مذکورہ معاملے میں پچھلے ہفتہ الہ آباد ہائی کورٹ نے خان کوعبوری ضمانت دی تھی۔ کئی مقدمات کے اندراج کے بعد سیتا پور جیل میں فبروری 2020سے خان قید میں ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیاکہ کیوں ان کی پارٹی نے اس تشویش کا مظاہرہ نہیں کیا‘ تو مذکورہ ایس پی لیڈر نے کہاکہ وہ طویل عرصہ سے جیل میں تھے۔ انہیں نہیں معلوم کے باہر کیاہوا ہے‘ ایس پی کی کچھ مجبوریاں ضرورتھیں ہوں گی۔


خان نے اے این ائی کو بتایاکہ”طویل عرصہ تک میں جیل میں رہا‘ سیاسی طور پر کیاہوا ہے اس کے متعلق میں نہیں جانتا۔ ایس پی کے لئے یقینا کچھ مجبوریاں تھیں ہوں گی۔ مجھے کوئی شکایت نہیں ہے مگر کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے۔

میں ضرورسونچوں کا میری ایمانداری‘ سخت محنت اور سنجیدگی میں کچھ کمی رہی ہے ’کیونکہ نفرت کی کشتی جیسا مجھے بنادیاگیاہے“۔ جعلسازسی کے مبینہ معاملے میں سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کے روز سماج وادی پارٹی لیڈر سیتا پور جیل سے رہاہوئے ہیں۔

رام پور پولیس اسٹیشن میں درج جعلسازی کے مقدمے میں انہیں ضمانت ملی ہے۔

خان کی درخواست ضمانت پر الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں تاخیر پر مذکورہ سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کو ”انصاف کے ساتھ فریب“ قراردیاتھا۔غیر قانونی طریقے سے اراضی رکھنے سے متعلق مذکورہ معاملے میں پچھلے ہفتہ الہ آباد ہائی کورٹ نے خان کوعبوری ضمانت دی تھی۔

کئی مقدمات کے اندراج کے بعد سیتا پور جیل میں فبروری 2020سے خان قید میں ہیں۔