افطار پارٹیاں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیتی ہیں : عامر علی خاں

   

کے پی ایم گراونڈ موسیٰ پیٹ پر دعوت افطار ، کانگریس قائدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : افطار پارٹیاں گنگا جمنی تہذیب اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتی اس کا ثبوت موسیٰ پیٹ اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی میں دیکھنے کو ملا ہے ۔ موسیٰ پیٹ ڈیویژن کے کانگریس جنرل سکریٹری محسن اور کانگریس کے سینئیر قائد محمد نعیم کی جانب سے کے پی ایم گراونڈ موسیٰ پیٹ پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں اور اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی کے کانگریس انچارج بنڈی رمیش نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ دیگر مہمانوں میں حسین محمد ایڈوکیٹ چنو بھائی ، شیخ نواز ، علا الدین ، مدثر ، وسیم ، آصف کے علاوہ پنٹیا ، نرسمہا ، ملیش ، ٹی کونڈل ، ٹی سائی ، سنتوش ، وینو ، کمار کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ گراونڈ پر ہندو مسلم اتحاد کا مثالی نمونہ دیکھنے کو ملا ۔ ہندو بھائیوں نے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارکباد دی ۔ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے کہا کہ اتحاد میں ترقی ہے ۔ افطار پارٹیاں گنگا جمنی تہذیب اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں انتہائی غیر معمولی رول ادا کرتی ہیں ۔ تلنگانہ امن کا گہوارہ ہے ۔ جہاں لا اینڈ آرڈر کنٹرول میں رہتا ہے ۔ سماج کے تمام طبقات وہاں ترقی کرتے ہیں اور ساتھ ہی ترقی کی راہیں ہموار ہوجاتی ہے ۔ تعلیمی ترقی ہوتی ہے ۔ ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں ۔ بنڈی رمیش نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے ۔ اقلیتوں کے بشمول سماج کے تمام طبقات کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اسی نظریہ کے تحت کام کررہے ہیں ۔ کانگریس حکومت کی 100 دن کی کارکردگی اطمینان بخش ہے ۔ تمام گیارنٹی پر وعدے کے مطابق عمل آوری ہورہی ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سمیر دعویٰ سنٹر نے اردو اور تلگو زبان میں ماہ رمضان کی فضیلت ، اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی ۔۔ 2