افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، 8 افراد زخمی

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔کابل کے مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر ‘سیلو شاہراہ’ کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ دھماکے کے وقت وزارتِ دیہی بحالی و ترقی کے ملازمین کی سروس بس سڑک سے گزر رہی تھی۔کابل پولیس ترجمان ‘خالد زادران’ نے کہا ہے کہ “دارالحکومت کے ففتھ سکیورٹی زون میں وزارتِ دیہی بحالی و ترقی کے ملازمین کی سروس بس گزرنے کے دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں”۔زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔