افغانستان میں زلزلوں سے 120کی موت 1000کے قریب زخمی

,

   

ہفتہ کے روز افغانستان میں 6.2کی شدت سے دو زلزلے پیش ائے ہیں
ہیرات۔ ایک مقامی اہلکار نے رپورٹرس کوبتایاکہ افغانستان کے ہیرات اور دیگر مغربی صوبوں میں زلزلوں کے جھٹکوں سے کم ازکم 120لوگوں کی موت اور 1000کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

قومی آفات سماوی انتظامی اتھاریٹی کے ہیرات صوبہ کے ڈائرکٹر مولوی موسی اشعری نے کہاکہ 1000کے قریب زخمی لوگوں کو صوبائی درالحکومت ہیرات شہر کے اسپتال میں لے جایاگیا ہے اورمزیدکہاکہ زلزلوں سے زنداجان اور گھوریان اضلاع کے 12گاؤں تباہ ہوگئے ہیں۔

چین زلزلہ نٹ ورکرس سنٹر کے مطابق زنہو نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ہفتہ کے روز افغانستان میں 6.2کی شدت سے دو زلزلے پیش ائے ہیں۔

اس سے قبل ملک کے قومی آفات سماوی انتظامی اتھاریٹی سے ایک بیان میں کہاگیاتھا کہ 15لوگ مارے گئے ہیں اور 40 زخمی ہوئے ہیں مگر مقامی لوگوں کو ماننا ہے کہ اموات کی تعداد کافی زیادہ ہوسکتی ہے۔

مذکورہ بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ اموات کی تعدادمیں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکلہ بدگیس اورصوبہ فرح سے کوئی رپورٹس موصول نہیں ہوئی ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جھٹکے مقامی وقت11:10بجے سے شروع ہوئے‘جس کے سبب لوگ اپنے گھر وں سے باہر نکلنے کے لئے مجبور ہوگئے تھے۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ زلزلے میں متعدد مکانات کوجزوی یامکمل طور پر نقصان ہوا ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ بچاؤ ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں‘ اورمزید کہاکہ صوبی حکومت کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے لئے امداد ی اداروں کے ساتھ اپنی ضروری کوششوں کو مربوط کریں۔