افغانستان میں چار جنگجو ہلاک

   

پل خماری،28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی باگھلان صوبے کے دارالحکومت پل خماری کے باہر چہارشنبہ کو ہوئی جھڑپ میں چار جنگجوہلاک ہوگئے ۔شمالی علاقے کی فوج کے ترجمان محمد روزائی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ افسران کے مطابق جھڑپ دوپہر بعد پل خماری شہر کے باہر باغ شامل اور ملاین علاقے میں ہوئی ،جس میں طالبان کے چار جنگجو مارے گئے اور چار دیگر زخمی ہوگئے ۔افسران کے مطابق اس جھڑپ میں کوئی بھی شہری یا سکیورٹی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔طالبان کے جنگجوؤں نے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔