افغانستان میں کار بم دھماکے میں دو افراد ہلاک

   

کابل ۔ 16 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں کابل کے کوٹی سانگی ضلع میں سنیچر کی صبح ایک کار بم دھماکے میں ایک ڈرائیور سمیت دو لوگ ہلاک ہو گئے ۔کابل پولیس محکمہ کے ترجمان بشیر مجاہد نے بتایا کہ کار میں ایک مقناطیسی بم رکھا ہوا تھا جس میں مقرر وقت سے پہلے دھماکہ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کرنے والے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔