افغانستان میں 21جنگجو خودسپرد

   

کابل، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں جنگجو تنظیم طالبان کے 20 جنگجوؤں سمیت کل 21 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔افغانستان کے ننگرہار انتظامیہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چہارشنبہ کو طالبان کے 20 جنگجوؤں نے صوبہ کے غنی خیل، محمددرا، خوگیانی اور آچن ضلعوں میں اپنے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو حکام کے سپرد کردیا ہے ۔خودسپرد ایک دیگر جنگجو دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے تعلق رکھتا ہے ۔ وہ حسکہ مینا ضلع میں سرگرم تھا۔

برازیل ڈیم حادثے میں مہلوکین کی
تعداد میں مزید اضافہ
میکسیکو سٹی ، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے جنوب مشرقی مناس گیرائس صوبے میں ہوئے کان ڈیم حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی ہے جبکہ259 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ یہ اطلاع جمعرات کو مقامی انتظامیہ نے دی ہے ۔قبل ازیں مہلوکین کی تعداد 84 تھی ۔ اب تک 57 نعشوں کی شناخت ہوچکی ہے ۔واضح رہے کہ بروماڈینہو شہر میں ملک کی سب سے بڑی کان کمپنی برازیلین مائننگ کارپوریشن ویلے کا یہ ڈیم25 جنوری کو ٹوٹا تھا اور اس وقت ملازمین کی بڑی تعداد کمپنی کے کیفیٹیریا میں کھانا کھارہی تھی۔