افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ کی پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات

   

اسلام آباد : پاکستان کی فوجی قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے بعد، افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے لاکھوں افغانوں کی اہم امداد اور تعلیم تک رسائی پر طالبان کے فیصلوں کے خطرناک اثرات پر بات کی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خواتین امدادی کارکنوں اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو واپس لینے کے لیے حمایت پر زور دیا۔ ووڈرو ولسن سینٹر کے واشنگٹن میں مقیم تجزیہ کار مائیکل کگلمین کا کہنا ہے کہ تھامس ویسٹ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کلیدی شراکت داروں کو آن بورڈ لانا چاہتے ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوں۔