افغان بحران۔ ہندوستان نے اپنے سفیر اور عملے کو کابل سے واپس بلایا ہے

,

   

انہوں نے کہاکہ ہندوستان فضائیہ (ائی ایف) کا مذکورہ سی 17ائرکرافٹ قومی درالحکومت کے قریب ہندون فضائی اڈے کی راستے کے لئے صبح 11:15]بجے گجرات کے جامنگر پر اتارا ہے


نئی دہلی۔ اس تفصیلات سے واقف اہلکاروں نے بتایاکہ افغان میں طالبان کے کنٹرول کے دودنوں بعد افغان کی درالحکومت میں خراب صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی سفیر اور سفارتی عملے کو ہندوستان نے گھر واپس طلب کرلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان فضائیہ (ائی ایف) کا مذکورہ سی 17ائرکرافٹ قومی درالحکومت کے قریب ہندون فضائی اڈے کی راستے کے لئے صبح 11:15بجے گجرات کے جامنگر پر اتارا ہے۔

خارجی وزرات کے ترجمان اریندام باگچی نے صبح میں کہاکہ کابل میں حالت پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ سفیر اور ان کے ہندوستانی عملے کو فوری ملک واپس بلایاجائے گا۔

ترجمان نے ٹوئٹ کیا کہ ”حالات کے پیش نظر‘ فوری طور سے کابل میں ہمارے سفیر او ران کے عملے کو واپس منتقل کریں گے“۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ اس ائیرکرافٹ میں بعض ہندوستانی شہری بھی واپس لائے گئے ہیں۔ یہ دوسری پرواز تھی جو انخلاء کے لئے مقر ر کی گئی تھی۔

پیر کے روز ایک اور سی 17ائیرکرافٹ نے کابل میں شہر کے ائیرپورٹ پر سرگرمیوں کو بند کرنے سے قبل 40ہندوستانی سفارت خانہ کے اول نمبر کے اسٹاف اور چالیس کے قریب لوگوں کو وہاں سے لے کر روانہ ہوا تھا۔

پاکستان کی فضائی پٹی کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے ایرانی فضائی پٹی کا استعمال کرتے ہوئے د و ہندوستانی فوجی جنگی جہاز کابل میں داخل ہوئے۔

قبل ازیں خارجی وزیر ایس جئے شنکر اپنے چر روزہ دورے پر نیویارک میں ہیں‘ انہوں نے امریکی سکریٹری برائے اسٹیٹ انٹونی بلینکن سے بات کی او رافغانستان میں آنے والی تازہ تبدیلی پر تبادلہ خیال بھی کیاہے۔

اس ضمن میں انہوں نے 3بجے صبح کے قریب ٹوئٹ بھی کیاتھا۔ ایس سمجھاجارہا ہے کہ کابل سے ہندوستان اہلکاروں کی انخلاء کے لئے امریکی عہدیداروں نے بشمول مصروف ترین غور وفکر میں جئے شنکر مصروف رہے ہیں۔

ملک کی صورتحال سے پریشان ہوکر امریکی جنگی جہاز پر سوار ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں لوگوں کا ویڈیو مناظرعام پر آنے کے بعد سے امریکہ کافی فکر مند ہے۔

اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس کے ذریعہ جئے شنکر نے کابل کی صورتحال پر نظر رکھنے کی جانکاری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”کابل کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بات کافی اہم ہے کہ وہاں پر موجود ہندوستانیوں کی ہمیں صحیح جانکاری ملی۔

تمام جانکاری ایم ای اے کے خصوصی افغانستان سل کو فراہم کریں“۔ جئے شنکر نے کہاکہ سل یا فون نمبر کی تفصیلات اور ای میل مندرجہ ذیل میں پیش کیاجارہا ہے


+919717785379,

Email:MEAHelpdeskIndia@gmail.com