افغان تشدد میں گیارہ ہلاک

   

کابل ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں کیے گئے دو مختلف حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے آج بدھ چہارشنبہ کو بتایا کہ پہلے واقعے میں مسلح افراد نے صوبہ پروان میں منگل کی رات ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔ اس دوران آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ دوسرے واقعے میں صوبہ خوست میں ایک مسجد سے واپس آنے والے ایک خاندان پر فائرنگ کی گئی، جس میں تین بھائی مارے گئے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی یذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے ان واقعات میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔