افغان حکومت کا وفد اسلام آباد پہنچا

   

اسلام آباد: افغان عبوری حکومت کے وزرا، سینئر حکام کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔افغان عبوری حکومت کے وفد کی قیادت سینئر طالبان رہنما اور گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کررہے ہیں جبکہ وفد 9 سے 10 اراکین پر مشتمل ہے ۔وفد میں افغان وزارت دفاع، وزارت اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔ افغان وفد دورہ پاکستان میں کل پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔