افغان حکومت کی اندرونی صفوں میں دراڑ؟

   

کابل : 24جون ( یو این آئی ) افغان حکومت کی اندرونی صفوں میں بڑی دراڑ پڑ گئی ہے اور امیرِ طالبان نے اپنے ہی کمانڈر کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے معدنیاتی وسائل پر قبضے کی جنگ نے سنگین عسکری و سیاسی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ افغان طالبان رجیم اور مقامی تاجک کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان معدنیات کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کر گئے۔طالبان امیر ملا ہبت اللہ نے مقامی کمانڈر جمعہ خان فاتح کو باغی قرار دے کر ان کے خلاف فوجی کاروائی کا حکم دیدیا ہے۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان اسپیشل فورسز کا ایک بڑا قافلہ جمعہ خان فاتح کو گرفتار کرنے کے لیے بدخشاں کے ضلع شغنان روانہ ہو گیا ہے۔ کمانڈر جمعہ خان فاتح کی گرفتاری کے لیے ہمویز اور ٹرکوں سمیت 50 عسکری گاڑیوں پر مشتمل طالبان رجیم کا بھاری دستہ متحرک ہو چکا ہے۔