اقوام متحدہ کی غزہ پٹی کی صورتحال پر نظر

   

خطہ میں کشیدگی ختم کرنے کی کوششیں جاری، اقوام متحدہ عہدیدار کا بیان
یروشلم ۔ 14 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں جٹا ہوا ہے۔ دو روز قبل اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجہ میں خواتین اور بچوں کے بشمول 23 فلسطینی مارے گئے اور زائد از 70 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا کہ اسرائیل نے یہ کارروائی فلسطینی راکٹ فائرنگ کے جواب میں کی جس سے اسرائیل میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطی امن مساعی نکولے ملادینوف نے اسلامک جہاد اور اسرائیل کے درمیان موجودہ لڑائی کے بارے میں ایک بیان میں کہا کہ یو این صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کشیدگی ختم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔