الاحساء میلے میں کھجوروں کی فروخت میں 33 فیصد اضافہ

   

ریاض: سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں رواں سال منعقد ہونے والے کھجور میلے کھجوروں کی فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس فیسٹیول میں موجودہ مدت کے دوران زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے ، کیونکہ یہ رمضان کے قریب آنے والے مہینے کے علاوہ دوسرے سمسٹر کی تعطیلات کے عرصے میں منعقد ہو رہا ہے ۔