السیسی تیسری مرتبہ مصر کے صدر منتخب

   

قاہرہ : الیکشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ تقریباً 66.8 فیصد رہا۔ سیسی نے اپنی انتخانی مہم میں ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے تیسری مرتبہ ملکی صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ مصر کی نیشنل الیکشن اتھارٹی نے پیر کے روز کہا کہ سیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان کا مقابلہ تین دیگر امیدواروں سے تھا۔ یہ انتخابات 10 اور 12 دسمبر کے درمیان تین دن پر مشتمل تھے۔ الیکشن اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ تقریباً 66.8 فیصد رہا۔ 2018 میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں رجسٹرڈ ٹرن آؤٹ 41 فیصد تھا۔ نیشنل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ حازم بداوی نے اس سال کے انتخابات میں ووٹروں کی شرکت کی سطح کو ‘بے مثال‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ووٹنگ کا تناسب مصر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ ری پبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما حازم عمر نے 4.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ وسطی بائیں بازو کی مصری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے فرید یاران تیسرے اور لبرل وافد پارٹی کے عبدالثنا یمامہ چوتھے نمبر پر رہے۔