الکٹورل بانڈ: بی جے پی حکومت سوالات کے گھیرے میں :اکھلیش

   

اٹاوہ: سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ الکٹورل بانڈ کے گھپلے کے سامنے آنے کے بعد ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بی جے پی شرمشار ہورہی ہے ۔ سیفئی میں ہولی کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں کروڑوں روپئے الکٹورل بانڈ کا گھپلہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی سوالات کے گھیرے میں آگئی ہے ۔ دنیا میں اس معاملے کے حوالے سے بی جے پی شرمشار ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کو چندہ اپنی مرضی سے دیا جاتا ہے لیکن مودی حکومت کے دباؤ میں ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعہ لوگوں سے زبردستی وصولی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاہم سب کو مل کر لگاتار ناانصافی کے خلاف لڑتے رہنا ہے ۔ 2024 کا لوک سبھاالیکشن ہمارے ملک کے مستقبل کو طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو آئین کو بچانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن آئین بچانے کا بھی الیکشن ہے ۔ آئین بچے گا تبھی جمہوریت بچے گی۔ انہوں نے کہا جہاں ہم لوگ ہولی کا تیوہار منارہے ہیں۔ یہ رنگوں کو تیوہار ہے لیکن کئی لوگوں کو صرف ایک رنگ پسند ہے ۔ ہماری جمہوریت تب مضبوط ہوگی جب رنگین ہوگی۔اس لئے یہ الیکشن ہمارے اور آپ کے لئے امتحان کا الیکشن ہے ۔ سبھی سماج وادیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملائم سنگھ اور لوہیا کے نظریات کو اونچائی تک لے کر جائیں۔ سابق وزیر اعلیٰ یو پی نے کہا کہ بی جے پی کی تیاریاں 51 فیصد سے زیادہ ووٹوں کو ذہن میں رکھ کر ہو رہی ہیں۔ اس لیے ہمارے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے بوتھ کو بچائیں۔ بوتھ فیصد میں اضافہ کریں اور اسے 51 فیصد سے آگے لے جائیں۔ ہمیں ووٹ ڈالنے سے لے کر ووٹ ڈلوانے تک پوری طرح محتاط رہنا ہوگا، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو اس بار جمہوریت نہیں بچے گی، جو حقوق ہمیں ملے وہ چھین لیے جائیں گے ۔