الیکشن ڈیوٹی کے سلسلہ میں ضلع کلکٹرس کو وکاس راج کی ہدایت،ٹیچرس تنظیموں کی نمائندگی پر کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کمشنر جی ایچ ایم سی اور ریاست کے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ٹیچرس کو انتخابی ڈیوٹی سے استثنیٰ کے بارے میں ضروری کارروائی کریں۔ وکاس راج نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب جاری کیا جس میں تلنگانہ پروگریسیو ٹیچرس فیڈریشن کی نمائندگی کا حوالہ دیا۔ تنظیم نے آئندہ چھ ماہ میں وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے ٹیچرس کو الیکشن ڈیوٹی سے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔ وکاس راج نے ضلع الیکشن آفیسر حیدرآباد کے علاوہ تمام ضلع کلکٹرس کو اس سلسلہ میں ضروری کارروائی کرتے ہوئے دفتر چیف الیکٹورل آفیسر کو اطلاع کرنے کی ہدایت دی۔ 1