حیدرآباد ۔ 27 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) رونالڈ راس نے کہا کہ 16 مارچ کو الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی جانب سے ماڈل ضابطہ اخلاق جاری کئے جانے کے بعد سے ای سی آئی نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں 320 ایف آئی آر درج کئے ہیں۔ جمعرات کو صبح 6 بجے سے جمعہ کو صبح 6 بجے تک پولیس نے چھ ایف آئی آر فائل کئے۔ ان 24 گھنٹوں میں انفورسمنٹ ٹیمس نے 48.22 لاکھ روپئے اور 54.50 لیٹر شراب کو ضبط کیا اور 18.13 لاکھ روپئے مالیت کی دوسری چیزوں کو بھی ضبط کیا گیا۔ جملہ 24 لائسینسڈ اسلحہ پولیس اسٹیشنس میں جمع کئے گئے۔ ماڈل ضابطہ اخلاق کے اعلان کے بعد مختلف انفورسمنٹ ٹیمس نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ میں جملہ 16.67 کروڑ روپئے کی رقم، 7.34 کروڑ روپئے کی اشیاء اور 21,338 لیٹر شراب کو ضبط کیا۔