الیکشن کمیشن کی جانب سے کے سی آر کو نوٹس جاری کرنا انتہائی حیران کن : صدر مجلس اسدالدین اویسی 

,

   

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے آج ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کرنا نہایت حیران کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سن کر حیرت میں پڑگیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وردھا میں اپنے بیان میں متنازعہ با ت کہی تھی لیکن الیکشن کمیشن ان کو کوئی نوٹس روانہ نہیں کرتا ۔

مسٹر اویسی نے کہا کہ کے سی آر اس بارے میں بڑے فکر مند ہیں ۔ انشاء اللہ وہ اس کا اچھا طریقہ سے جواب دیں گے ۔ مسٹر اویسی نے اس موقع پر عمران خان پاکستان وزیراعظم کے بیان کی بھی سخت مذمت کی تھی جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ اگر نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہیں تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کے سی آر پر متنازعہ بیان کے بعدوی ایچ پی کی شکایت پر نوٹس جاری کی ۔ کے سی آر کریم نگر میں انتخابی ریالی کے دوران ہندوؤں کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا ۔