الیکشن کمیشن کی سوشل میڈیا پیغام پر وضاحت

   

نئی دہلی:سوشل میسجنگ سائٹ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے۔ اس پیغام میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس بار کوئی بھی سرکاری ملازم پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اس کی تردید کی ہے۔ کمیشن نے اس پیغام کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ واٹس ایپ پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ یہ دعویٰ مکمل طور پر جعلی ہے۔ کمیشن نے مزید کہا کہ یہ پیغام گمراہ کن اور جعلی ہے۔ انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر تعینات اہل افسران ووٹر فیسیلیٹیشن سنٹر میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایک وائرل پیغام سامنے آیا تھا، جس میں کہا جا رہا تھا کہ الیکشن کمیشن ان ووٹروں کے بینک کھاتوں سے 350 روپے کاٹ لے گا جو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔