الیکشن کمیشن کے اعلان کے فوراً بعد ممتا بنرجی نے 8 مرحلے میں انتخابات پر اٹھائے سوال

,

   

کولکاتہ: الیکشن کمیشن کے ذریعہ تاریخوں کے اعلان کے فوراً بعد مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پوچھا ہے کہ 8 مرحلوں میں الیکشن کس کو فائدہ پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے وہی تاریخیں دی ہیں جو بی جے پی لیڈران مشورہ دے رہے تھے ، غور طلب ہے کہ 294 سیٹوں والی اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ 27 مارچ (30 سیٹ)، یکم اپریل (30 سیٹ)، 6 اپریل (31 سیٹ)، 10 اپریل (44 سیٹ)، 17 اپریل (45 سیٹ)، 22 اپریل (43 سیٹ)، 26 اپریل (36 سیٹ)، 29 اپریل (35 سیٹ) کو ہوگی۔ مغربی بنگال میں بھی ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو کی جائے گی۔