الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

   

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔پی ٹی آئی کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست 2022 کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ برس اگست میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہو گیا ہے۔‘چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ’متفقہ‘ فیصلہ سنایا تھا۔ فیصلے کے مطابق ’پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلیریشن جمع کرایا۔‘