اماراتی وزیر خارجہ کی بشارالاسد سے ملاقات

   

دمشق : یو اے ای کے سفارت کار نے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ دمشق میں ملاقات کی ہے۔ نومبر 2021 سے اب تک شام میں یہ دوسری اہم ملاقات ہے۔2011میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد شام کے سات عرب ممالک کے تعلقات خراب تر ہو گئے تھے، حتٰی کہ شام کی عرب لیگ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔ایک بار پھر امارات اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔