امارات اورنیدرلینڈز کے وزراء خارجہ کادوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

,

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے جمعرات کے روز ابوظبی میں اپنے ڈچ ہم منصب ووپکے ہوکسٹرا سے ملاقات کی ہے۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاہے۔ہوکسٹرا یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب متحدہ عرب امارات نیدرلینڈز کے ساتھ سفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی منارہا ہے۔دونوں وزراء￿ خارجہ نے دو طرفہ معیشت اورتجارت کو بڑھانے پرتوجہ مرکوز کرنے ، بین الاقوامی جرائم اورمنی لانڈرنگ سے نمٹنے کا عزم ظاہرکیا ہے اور توانائی اورغذائی سلامتی کو مضبوط بنانے ،موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے کہا کہ وہ اس سال 30 نومبرسے 12 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کوپ 28 موسمیاتی کانفرنس کے دوران میں باہمی تعاون کرنے کے منتظر ہیں۔وام کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی آبادی کی سلامتی اورخوش حالی دوطرفہ تعلقات کی اولین ترجیح ہے اور وہ کثیرالجہت اور بین الاقوامی تعاون پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔