امارات میں مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی کے لئے کونسل کا قیام

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی اور اس سے استفادے کیلئے کونسل قائم کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔ کونسل کے پہلے سربراہ شیخ طحنون بن زاید ہوں گے جبکہ نائب سربراہ خالد بن محمد ہو ں گے۔امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ ڈبلیو اے ایم ‘ کے مطابق کونسل امارات میں مصنوعی ذہانت کی ترقی پر فوکس کرے گی اور امارات کے اس میدان میں قائدانہ کردار کا تعین کرے گی۔