امارات میں کورونا کا کم عمر مریض صحت یاب

   

دبئی۔22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ کم عمر مریض شفایاب ہوگیا ہے ، وہ کچھ دن قبل تک آئی سی یو میں تھا۔تفصیلات کے مطابق خلیفہ میڈیکل سٹی میں زیر علاج 9 سالہ فلپائنی بچہ ہیرفی ایمانویل سب سے کم عمر مریض تھا۔ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلپائنی بچے کو کوروٹا ٹسٹ رپورٹ مثبت آنے پر 22 مارچ کو قرنطینہ مرکزمنتقل کرنا پڑا۔چند دن قبل تک اس کی حالت نازک تھی، اسے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا تاہم اب وہ بالکل صحت مند ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ کورونا ٹسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر اسے گھر بھیج دیا گیا ہے، اس موقع پر طبی عملے نے اس خوشی میں جشن بھی منایا ہے۔واضح رہے کہ کورونا سے شفایاب ہونے والا بچہ اپنے والدین کا اکلوتا ہے جو امارات میں مقیم ہیں۔