امارات میں کورونا کے مریضوں میں نمایاں کمی

   


دبئی ۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا معاملات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امارات میں کورونا کے944 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔کووڈ19 سے صحت پانے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈکیاگیا جن کی تعداد 1265 ہوئی ہے، جبکہ دو افراد کی کورونا سے ہلاک ہوئے۔اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق اب تک مریضوں کی جملہ تعداد 2 لاکھ ایک ہزار836 ہوگئی جبکہ کووڈ سے صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 78 ہزار672 ہے۔ اب تک کورونا سے657 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 52 ہزار 146 نئے کورونا ٹسٹ کئے گئے ہیں۔وزارت صحت نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات جاری رکھے جائیں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے تاکہ جلد سے جلد اس مرض چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔