امارات میں 53 فیصد ملازمین کو رواں سال تنخواہ میں اضافہ کی امید

   

ابوظبی:متحدہ عرب امارات میں 53فی صد ملازمین نے رواں سال تنخواہوں میں اضافے کی امید ظاہر کی ہے،عرب میڈیاکے مطابق کے مطابق یو اے ای میں ملازمین 2023میں تنخواہ میں دوہرے ہندسے میں اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، کیوں کہ لیبر مارکیٹ کو مناسب امیدواروں کی کمی کا سامنا ہے۔ہیومن ریسورس اور ریکروٹمنٹ انڈسٹری کے ایگزیکٹوز کا کہنا تھاکہ مارکیٹ میں ہنر مند کارکنوں کی کمی کی وجہ سے غیر فعال ملازمین (جو پہلے سے ملازم ہیں) 2022 کے آخر میں (سال کے اوائل کی نسبت)تقریبا دوگنی تنخوا کا مطالبہ کر رہے تھے۔