امارات میں21 ایرانیوں کی رہائی

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے جیل میں قید اکیس ایرانیوں کو معاف کر دیا ہے۔ ایرانی امور خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کے گزشتہ دنوں دورہ ابو ظہبی کے دوران صدر محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر ان اکیس ایرانیوں کو رہا کیا گیا ہے۔رہا کیے جانے والے ایرانیوں کو کن جرائم میں سزا ملی تھی اس بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عبدالہیان نے گزشتہ ماہ امارات کے دورے کے دوران صدر النہیان سے ملاقات کی تھی۔اس سے قبل تیرہ جولائی کو بھی امارات کی جیل میں بند پندرہ ایرانیوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔