امارات کا پاکستان کیلئے قرض واپسی کی مدت میں توسیع پر اتفاق

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو فراہم کیے گئے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ شیخ محمد بن زایدالنہیان نے وزیراعظم شہباز شریف کا ابوظہبی میں خیرمقدم کیا اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔‘انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔