امارات کی اپنے شہریوں پر 14 ملکوں کے سفر پر پابندی

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی حکومت نے اپنے شہریوں پر کورونا وائرس سے بری طرح متاثرہ 14 ممالک آنے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ممالک جہاں سے امارات آمد پر پہلے ہی سے پابندی تھی، اب اماراتی شہریوں کو ان ممالک کے سفر سے بھی منع کردیا گیا ہے۔ان ممالک میں ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، ڈیموکریٹک کانگو، یوگنڈا، سرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا شامل ہیں۔اس پابندی سے مذکورہ ممالک کے سفارت کار، ہنگامی علاج کے لیے مریضوں، سرکاری، تجارتی اور سائنسی وفود مستثنی ہونگے۔