امارات کے صدر اور عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

   

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور عراقی وزیر اعظم نے ہفتہ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور انہیں توسیع دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔متحدہ عرب امارات اور عراق کے درمیان تعاون کے موجودہ شعبوں کے ساتھ مزید شعبوں میں تعاون کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوں نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے علاوہ خطہ میںاستحکام کو فروغ دینے میں اپنی دلچسپی کا بھی اعادہ کیا ہے۔