بنگلورو : کرناٹک میں حجاب کے خلاف تعصب و تنگ نظری جاری ہے جیسا کہ ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے آج کہاکہ اہم سالانہ پی یو سی امتحان لکھنے کے لئے طالبات حجاب کے ساتھ امتحانی ہال میں داخل نہیں ہوسکیں گی۔ تمام اسٹوڈنٹس کو یونیفارم سے متعلق قواعد کی تعمیل کرنا ضروری ہے ۔ حجاب والی طالبات کو قبول نہیں کیا جائے گا۔