حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست میں پٹرول کی قلت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کو گمراہ کن قرار دیا۔ عوام کی جانب سے اندیشے کے تحت پٹرول اور ڈیزل کی خریدی کے لئے طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ امراوتی اور دیگر اضلاع میں پٹرول پمپس پر طویل قطاروں کو دیکھا گیا۔ چیف منسٹر نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں فوری ایکشن پلان پر عمل کریں اور مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے موثر سربراہی کو یقینی بنائیں۔ چیف منسٹر کو عہدیداروں نے بتایا کہ ریاست میں پٹرول پمپس کی تعداد 4510 ہے جن میں سے تقریباً 420 پٹرول کی قلت کے باعث بند ہیں۔ ہفتہ کے دن ڈیلرس کو 10345 کیلو لیٹر پٹرول اور 14156 کیلو لیٹر ڈیزل سربراہ کیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اندیشے کے تحت عوام زائد مقدار میں پٹرول اور ڈیزل خرید رہے ہیں جبکہ ریاست میں عوام کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ 1؍F