امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا خلیج میں تعاون ہمیشہ جار رہے گا

   

واشنگٹن : امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق یورپی یونین کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش قبول کرتے ہوئے واضح کیا ہے اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ واشنگٹن ایران کو نیوکلیئر معاہدے پر کسی قسم کی رعایت دینے کے بجائے سفارت کاری کو تیز کرے گا۔امریکی وزارت خارجہ کی علاقائی ترجمان گیرالڈین گریفتھس نے اپنے تیئں بتایا ہے کہ ’’خطے میں ہمارے حلیفوں کی سلامتی امریکہ کے لیے بہت اہم ہے اور ہم خلیج میں اپنے دوستوں سے ہمشیہ بات چیت کے لیے رابطے میں رہتے ہیں۔‘‘گیرالڈین نے مزید کہا کہ’’ایرانی نیوکلیئر پروگرام اور خطے کے امن کو خراب کرنے سے متعلق تہران کے ایجنتوں کی دھمکیوں سے ہمارے حلیفوں کو سلامتی سے متعلق خطرات لاحق ہیں۔