امریکہ اور جنوبی کوریا کی بات چیت

   

سیول، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے تعیناتی کے سلسلے امریکہ اور جنوبی کوریا پیر کو اگلے دور کی بات چیت شروع کریں گے ۔جنوبی کوریا کے مالیاتی سروسز کمیشن کے نائب چیرمین جیونگ یوں بو اور جیمز ڈے ھارٹ جنوبی کوریا میں امریکی فوجیوں کے رکھ رکھاو کے سلسلے میں بات چیت کریں گے اور یہ منگل تک چلے گی۔جنوبی کوریا میں تعینات امریکی فوجی اہلکاروں کے دیکھ بھال کے اخراجات کافی عرصہ سے دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کا مسئلہ رہے ہیں ۔ اس معاملے کو دو طرفہ خصوصی اقدامات معاہدہ (ایس ایم اے ) کے تحت ریگولیٹ کیا جاتا ہے ۔ ہر پانچ سال میں اس معاہدے کی تجدید کی جاتی ہے ۔ گزشتہ دسمبر میں یہ معاہدہ ختم ہو گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سنہ 1991 سے جنوبی کوریا میں اہم مقامات پر 28500 امریکی فوجی جنوبی کوریا کی فوج کے ساتھ تعینات ہیں ۔ معاہدے کے تحت فوجیوں کی تعیناتی کی لاگت کا دونوں ممالک کے درمیان اشتراک کیا جانا چاہئے ۔ کس کا کتنا تعاون ہو اس کو لے کر دونوں ملک غیر متفق ہیں ۔