امریکہ سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی: خامنہ ای

,

   

تہران ۔18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے مستقبل قریب میں کسی بھی ملاقات کے امکانات کو مسترد کردیا جس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کیلئے ایران کو مورد الزام ٹھہرایا تھا جس کی ایران نے تردید کی ہے ۔ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی عہدیدار کبھی بھی امریکی عہدیداروںسے بات چیت نہیں کریں گے ۔ بات چیت صرف اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ ۔ ایران کے ساتھ کئے گئے 2015ء کے نیوکلیئر معاہدہ پر واپسی کرے جس سے اس نے گذشتہ سال دستبرداری اختیار کی تھی ۔